صدر کی توہین کرنے والے ٹک ٹوکر کو 6 سال قید

0
212
صدر کی توہین کرنے والے ٹک ٹوکر کو 6 سال قید

ہاٹ لائن نیوز : افریقی ملک یوگنڈا میں ملک کے صدر کی توہین کرنے والے ٹک ٹوکر کو 6 سال قید کی سزا سنادی گئی۔

یوگنڈا کی ایک عدالت نے 24 سالہ ایڈورڈ ایبوا کو ٹک ٹاک پر پوسٹ کی گئی اپنی ویڈیو کے ذریعے صدر اور ان کے خاندان کی توہین کرنے پر 6 سال قید کی سزا سنائی۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ ایڈورڈ پر صدر یووری میوزیوینی، خاتون اول اور آرمی چیف کے بیٹے کے خلاف نفرت انگیز تقریر، گمراہ کن اور بدنیتی پر مبنی معلومات فراہم کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

Leave a reply