صدر ٹرمپ G.7 اجلاس چھوڑ کر واشنگٹن روانہ

صدر ٹرمپ G.7 اجلاس چھوڑ کر واشنگٹن روانہ
امریکی صدر ٹرمپ نے مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر جی-7 اجلاس مکمل ہونے سے پہلے ہی واشنگٹن واپسی کا فیصلہ کر لیا ہے، انہوں نے نیشنل سیکیورٹی کونسل کو الرٹ رہنے کی ہدایت دے دی ہے، صدر ٹرمپ اسرائیل اور ایران کے درمیان تناؤ کے باعث اجلاس کا آخری دن چھوڑ کر وطن واپس چلے گئے، وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ عالمی رہنماؤں سے عشائیے کے بعد ہی رخصت لے چکے تھے اس لیے وہ واپس آ گئے ہیں۔








