صدر ٹرمپ بھی لائبیریا صدر کے انگریزی بولنے پر حیران

صدر ٹرمپ بھی لائبیریا صدر کے انگریزی بولنے پر حیران
امریکی صدر ٹرمپ نے لائبیریا کے صدر جوزف کے انگریزی بولنے کی صلاحیت کو سراہا، صدر ٹرمپ نے افریقی ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ وائٹ ہاؤس میں ملاقات کی، صدر ٹرمپ لائبیریا کے صدر کے انگلش بولنے پر حیران رہ گئے اور پھر دونوں کے درمیان دلچسپ مکالمہ ہوا۔
صدر ٹرمپ نے ان سے پوچھا: ” آپ اتنی اچھی انگریزی بول لیتے ہیں یہ کہاں سے سیکھی ہے؟” اس پر انہوں نے مسکراتے ہوئے جواب دیا “میں نے لائبیریا سے ہی انگریزی سیکھی ہے، صدر ٹرمپ نے کہا کہ ” یہاں میز پر بیٹھے کچھ لوگ اچھی انگریزی نہیں بول سکتے”، لیکن لائبیریا کے صدر نے ان کو یہ نہ بتایا کہ انگریزی ان کی سرکاری زبان ہے۔









