صدر ٹرمپ اہم دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے

صدر ٹرمپ اہم دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مشرق وسطیٰ کے چار روزہ اہم دورے کے شروع میں سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں پہنچ گئے، جہاں ان کا استقبال سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے کیا ہے، ریاض پہنچنے پر ان کو روایتی قہوہ پیش کیا گیا۔
ان کی محمد بن سلمان سے علیحدہ بند کمرہ میں ملاقات بھی ہوئی ہے، اس ملاقات میں خطے کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، وائٹ ہاؤس میں واپسی کے بعد صدر ٹرمپ کا یہ پہلا بڑا بین الاقوامی دورہ ہے،وہ اپنے دورے میں یو۔ اے۔ ای اور قطر بھی جائیں گے۔









