صدر بائیڈن کے بیٹے کو کتنےسال قید کی سزا ؟

0
175
صدر بائیڈن کے بیٹے کو کتنےسال قید کی سزا ؟

ہاٹ لائن نیوز : صدر جوزف بائیڈن کے بیٹے ہنٹر بائیڈن کو 15 سال قید کی سزا ہو سکتی ہے۔ اسے نشہ کی حالت میں غیر قانونی اسلحہ رکھنے کا مجرم قرار دیا گیا ہے۔ عدالتی فیصلے کے بعد صدر بائیڈن نے اپنے بیٹے کو گلے لگایا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ولیمنگٹن کی عدالت نے ہنٹر بائیڈن پر 2018 میں نشے کی حالت میں ہتھیار خریدنے اور جھوٹے بیان دینے کے تینوں الزامات کو برقرار رکھا۔

عدالت نے ہنٹر بائیڈن کی سزا کے لیے ابھی تک کسی تاریخ کا اعلان نہیں کیا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق 54 سالہ ہنٹر بائیڈن کو مقدمے میں درج 3 الزامات پر 15 سال قید کی سزا سنائی جا سکتی ہے۔

Leave a reply