صدر اور وزیر اعظم کی نئے سال پر قوم کو مبارکباد، ترقی اور استحکام کی امید

0
74
صدر اور وزیر اعظم کی نئے سال پر قوم کو مبارکباد، ترقی اور استحکام کی امید

صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے نئے سال کے آغاز پر پاکستانی قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے ملک کی بہتری، خوشحالی اور استحکام کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔
صدرِ مملکت نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان کو مختلف چیلنجز کا سامنا ہے، تاہم قوم میں ان مشکلات سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت موجود ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ باہمی اتحاد، ثابت قدمی اور مثبت سوچ کے ذریعے ملک کو درپیش مسائل پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ صدر کا کہنا تھا کہ قوم اور ریاست کے ذمہ داروں کو اپنی قومی ذمہ داریوں کو نئے عزم کے ساتھ نبھانا ہوگا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے بھی نئے سال پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے دعا کی کہ آنے والا سال پاکستان کے لیے ترقی، خوشحالی اور استحکام کا پیغام لے کر آئے۔ انہوں نے کہا کہ قومی دفاع کے حوالے سے آنے والا وقت ملکی تاریخ میں ایک اہم باب ثابت ہوگا اور پوری قوم افواجِ پاکستان کے ساتھ مل کر وطن کے تحفظ کے لیے متحد رہے گی۔

Leave a reply