
صدر اور وزیر اعظم پاکستان کی ایران پر حملے کی مذمت
وزیراعظم پاکستان شہبازشریف نے ایکس پر اسرائیل کی طرف سے ایران پر حملے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران پر اسرائیل کے حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتا ہوں، حملے میں جانی نقصان پر ایرانی عوام سے گہری ہمدردی کا اظہار کیا، یہ ایک سنگین اورانتہائی غیر ذمے دارانہ عمل ہے، یہ غیرمستحکم خطے کو مزید غیرمستحکم کرنا ہے، وزیراعطم نے کہا کہ بین الاقوامی ادارے اور اقوام متحدہ مزید کشیدگی روکنے کے لئے اقدامات کریں۔
صدر پاکستان نے بھی اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کی ہے اور حملوں میں جانی ضیاع پر ایرانی عوام سے گہری ہمدردی کا اظہار کیا ہے، صدر مملکت نے بھی کہا کہ عالمی برادری اور اقوام متحدہ کو چاہیے کہ وہ اسرائیلی جارحیت کا احتساب کرے، اسرائیلی حملے خود مختاری اور علاقائی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی ہے، اسرائیلی حملے اقوام متحدہ اور عالمی قوانین کے اصولوں کی پامالی ہیں ، عالمی برادری حالات کو مزید بگڑنے سے روکنے کے لئے فوری کارروائی کرے۔









