صدرمملکت نےسندھ ہائیکورٹ کے 12 ایڈیشنل ججوں کی منظوری دیدی

ہاٹ لائن نیوز : صدرمملکت آصف علی زرداری نے سندھ ہائی کورٹ کے 12 ایڈیشنل ججوں کی تقرری کی منظوری دیدی ہے۔
وزارت قانون وانصاف نے صدرکی منظوری کیساتھ باضابطہ اطلاع جاری کی ہے ، جسکے مطابق سندھ ہائی کورٹ کے نئےاضافی ججوں کو ایک سال کی مدت کیلئے مقرر کیاگیا ہے۔
نوٹیفکیشن کیمطابق ، نئے اضافی ججوں کی تقرری حلف اٹھانےکےدن شروع ہوگی۔









