صدارتی محل پر حملہ، 18 حملہ آوروں سمیت 19 افراد مارے گئے

ہاٹ لائن نیوز : افریقی ملک چاڈ کے شہر اینجامینا میں صدارتی محل پر مسلح افراد کے بڑے حملے کے نتیجے میں 18 حملہ آوروں سمیت 19 افراد ہلاک ہو گئے۔ مسلح افراد نے عمارت پر دھاوا بولنے کی کوشش کی لیکن صدارتی گارڈ نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے انہیں ہلاک کر دیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق چاڈ میں 24 حملہ آوروں کے گروپ نے صدارتی محل پر حملہ کرنے کی کوشش کی، انہوں نے عمارت کے اندرفائرنگ شروع کردی تاہم صدارتی گارڈ نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے انہیں روک دیا۔
سڑکوں پر گولیوں کی آوازیں سنی گئیں اور ٹینک دیکھے گئے، جب کہ سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ مسلح افراد نے صدارتی کمپلیکس پر حملہ کرنیکی کوشش کی۔
چاڈ کے سیکورٹی ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ بدھ کی شام مقامی وقت کیمطابق تقریباً ساڑھے آٹھ بجے مسلح کمانڈوز نے صدارتی عمارت کے اندر سے فائرنگ کی تاہم صدارتی محل کے سیکورٹی اہلکاروں نے انہیں قابو کر لیا۔
چاڈ کی حکومت نے تصدیق کی ہے کہ حملے کی جوابی کارروائی میں 18 حملہ آور اور ایک سیکیورٹی اہلکار ہلاک اور 6 دیگر زخمی ہوئے۔








