صحافی کے گھر بم دھماکے کی کوشش ناکام

0
175
صحافی کے گھر بم دھماکے کی کوشش ناکام

ہاٹ لائن نیوز: نوشہرہ میں ایک نجی ٹی وی چینل کے ڈسٹرکٹ رپورٹرمحمد امین باغی کے گھر میں بم دھماکے کی کوشش ناکام بنا دی گئیںہے۔۔

نامعلوم دہشت گردوں نے نجی نیوز چینل کے ققیک صحافی کے گھر کے دروازے پر پشتو زبان میں دھمکی آمیز تحریر چسپاں کر دی تھی۔

دہشت گردوں نے صحافی کے گھر کےدروازےکے سامنے نالے میں پانچ کلو گھی کےڈبے میں ریموٹ کنٹرول بم نصب کیا تھا جس کو بم ڈسپوزل یونٹ نے ناکارہ بناڈالا۔

واقعے کا مقدمہ نامعلوم دہشت گردوں کیخلاف تھانہ سی ٹی ڈی مردان میں درج کرلیا گیاہے۔ مقدمے میں دہشت گردی سمیت سنگین جرائم کی دفعات لگائی گئی ہیں۔

Leave a reply