صحافی عمران ریاض کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد

0
283
صحافی عمران ریاض کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد

ہاٹ لائن نیوز : لاہور ضلع کچہری میں جوڈیشل مجسٹریٹ عمران عابد صافی نے عمران ریاض کے جسمانی ریمانڈ پر سماعت کی ۔

عدالت نے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی اور عمران ریاض کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دے دیا ۔

عمران ریاض اور انکے والد پر تھرابی جھیل کا ٹھیکہ کم قیمت پر لینے کا الزام ہے۔

عمران ریاض خان نے خود عدالت کے روبرو دلائل دئیے اور کہا کہ جس ٹھیکے کا کہہ رہے ہیں کہ اونے پونے داموں لیا جھوٹ بول رہے ہیں، تھرابی جھیل کا گزشتہ ٹھیکہ 1 کروڑ 10 لاکھ کا تھا،ہم نے یہ ٹھیکہ 4 کروڑ سے زائد کا لیا۔

Leave a reply