
ہاٹ لائن نیوز : پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبا قمر نے پاکستانی اداکار کا نام بتا دیا جس سے وہ شادی کرنا چاہتی تھیں۔
حال ہی میں احسن خان نے یوٹیوب پر اپنے پوڈ کاسٹ کی ایک ویڈیو اپ لوڈ کی جس میں انہوں نے صبا قمر سے دلچسپ سوالات کرنے کے ساتھ ساتھ روزمرہ کی زندگی کے بارے میں بھی بات کی۔
احسن خان نے صبا قمر سے سوال کیا کہ ’اس اداکار کا نام بتائیں اگر وہ شادی نہ کرتا تو آپ اس کو شادی کی پیشکش کرتیں ‘۔
اس سوال کے جواب میں صبا قمر نے احسن خان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ‘میں نے اداکاری کی دنیا میں آنے سے پہلے احسن خان کا نمبر کسی سے لیا تھا،اور آپ کو بار بار میسجز اور کالز کرتی تھی کہ ایک بار آپ کے ساتھ کام کرنا ہے’۔
صبا قمر نے کہا کہ شوبز میں آنے کے بعد جب میں نے احسن کے ساتھ پہلی بار کام کیا تو شروع میں ہماری لڑائی ہوئی لیکن پھر وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ مجھے احسن سے پیار ہو گیا۔
اداکارہ نے انکشاف کیا کہ ‘میں نے احسن سے اپنی محبت کا اظہار کرنا تھا کہ احسن خان کی زندگی میں ان کی بیوی آئی اور پھر ان کی شادی ہوگئی’۔
صبا قمر کی بات ختم ہونے کے بعد احسن خان نے کہا کہ میں نے سوچا کہ شاید صبا کا کہیں رشتہ ہو گیا ہو ۔









