صارم برنی کو جیل منتقل کردیا گیا

0
292
صارم برنی کو جیل منتقل کردیا گیا

ہاٹ لائن نیوز : عدالت نے انسانی سمگلنگ کے الزام میں گرفتار سماجی رہنما صارم برنی کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی درخواست مسترد کرتے ہوئے انہیں جیل بھیج دیا۔

ایف آئی اے نے صارم برنی کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں پیش کیا۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم نے دوران تفتیش بالکل تعاون نہیں کیا۔

تفتیشی افسر نے کہا کہ ملزم سے امریکی انٹیلی جنس سے ملنے والے ریکارڈ کے بارے میں پوچھ گچھ کیجائے۔

تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ اب تک 3 بچوں کے کیسز کی تفتیش کی جاچکی ہے جب کہ مزید 20 کیسز کی تفتیش باقی ہے۔ تفتیشی افسر نے عدالت میں 3ہزار ڈالرزکی رسید بھی پیش کی، عدالت نے استفسار کیا کہ کیایہ 3 ہزارڈالر آپکو ملے؟صارم برنی نےجواب دیاکہ مجھےاس حوالے سے نہیں معلوم، عدالت نے کہاہےکہ آپ ٹرسٹ کےچیئرمین ہیں جس پرصارم برنی نےعدالت میں کہاکہ رقم ٹرسٹ نےلی ہوگی۔

وکیل صفائی عامر وڑائچ اور اعجاز خٹک نے موقف اختیار کیا کہ صارم برنی کا ریمانڈ نہ دیا جائے، جسمانی ریمانڈ دیا گیا تو صارم برنی کو تشدد کا نشانہ بنایا جائیگا۔

Leave a reply