صائم ایوب دوبارہ ٹی20 آل راؤنڈر رینکنگ میں نمبر ون

0
92
صائم ایوب دوبارہ ٹی20 آل راؤنڈر رینکنگ میں نمبر ون

پاکستان کے اوپننگ بیٹر صائم ایوب نے شاندار فارم کے بعد آئی سی سی مینز ٹی20 آل راؤنڈر رینکنگ میں دوبارہ پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔ یہ کارکردگی پاکستان کی حالیہ آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز میں کلین سوئپ کامیابی کا نتیجہ ہے۔
تین میچوں کی سیریز میں صائم ایوب نے مجموعی طور پر 119 رنز اسکور کیے اور تین وکٹیں حاصل کیں، جس کی بدولت انہوں نے زمبابوے کے سکندر رضا کو پیچھے چھوڑا اور ٹاپ آل راؤنڈر بن گئے۔
ٹی20 بیٹرز کی رینکنگ میں ابھیشیک شرما پہلے، فل سالٹ دوسرے اور جوز بٹلر تیسرے نمبر پر ہیں۔ پاکستان کے فرحان ساتویں جبکہ بابراعظم چونتیسویں نمبر پر ہیں۔ صائم ایوب بیٹنگ رینکنگ میں آٹھ درجے ترقی کے بعد 27ویں جبکہ کپتان سلمان علی آغا 12 درجے بہتری کے بعد 29ویں نمبر پر ہیں۔
بولرز رینکنگ میں پاکستان کے اسپنر ابرار احمد دو درجے بہتری کے بعد دوسری پوزیشن پر ہیں، جبکہ شاہین آفریدی انیسویں نمبر پر اور محمد نواز آٹھ درجے ترقی کے بعد ساتویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ بھارت کے ورون چکرورتی بولرز میں پہلے نمبر پر موجود ہیں۔
ون ڈے کرکٹ میں ڈیرل مچل بیٹرز میں پہلے، ویرات کوہلی دوسرے اور بابراعظم چھٹے نمبر پر ہیں۔ بولرز میں راشد خان اب بھی پہلے نمبر پر ہیں جبکہ ون ڈے آل راؤنڈرز میں افغانستان کے عظمت اللہ عمرزئی کی پوزیشن برقرار ہے۔

Leave a reply