شیر 14 سالہ بچی کو اٹھا کر لے گیا

0
104

شیر 14 سالہ بچی کو اٹھا کر لے گیا

کینیا کے جنگلی حیات کے تحفظ کے ادارے نے بتایا کہ نیروبی کے نواحی علاقے میں ایک 14 سالہ لڑکی شیر کے حملے میں اپنی جان گنوا بیٹھی، یہ واقعہ کینیا کے نیشنل پارک کے ساتھ واقع رہائشی فارم میں پیش آیا، جہاں شیر بچی کو رہائشی کمپاؤنڈ سے اٹھا لے گیا۔

رپورٹس کے مطابق کے ڈبلیو ایس کے اہلکاروں نے شیر کے قدموں کے نشانات کا پیچھا کیا، جس کے بعد انہوں نے دریا کے کنارے سے بچی کی باقیات برآمد کر لیں،حملہ آور شیر تاحال نہ پکڑا جاسکا تاہم حکام کی جانب سے علاقے میں جال لگا دیے گئے ہیں اور شیر کی تلاش کے لیے ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

Leave a reply