شیر قید ، مالک رہا

0
78

کراچی: ( ہاٹ لائن نیوز ) عدالت نے شارع فیصل پر مٹرگشت کرنیوالے شیر کو قید کر کے مالک کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کی عدالت نے کیس کی سماعت کو مکمل کرتے ہوئے وائلڈ لائف پولیس کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کو مسترد کر دیا۔

تمام ملزمان کی ضمانت منظور کرتے ہوئےعدالت نے 2، 2 لاکھ کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم دے دیا۔

شارع فیصل پر شیر کے آجانے کے واقعہ میں گرفتار ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا ،جہاں عدالت کا ملزمان کے وکیل کے ساتھ مکالمہ ہوا۔ وکیل نے کہا کہ شیر سات مہینے کا بچہ ہے ، جس پر سیشن جج شاہد علی نے سوال کیا کہ پھر شیر کو آپ کی گود میں دے دیا جائے؟

وکیل نے عدالت میں کہا کہ گرفتار ملزمان بیچارے بچے ہیں ، جا پر جج نے کہا کہ کیا یہ پانچ ماہ کے بچے ہیں؟ شیر کو لے جانے والی گاڑی کو فوری بندکر دیا جائے۔

عدالت نے شیر کے مالک سے پوچھا کہ کیا آپکا فارم ہاؤس ہے ، اس کا کیا نام ہے؟ تو مالک نے جواب دیا کہ فارم ہاؤس کا کوئی نام نہیں ہے ۔

Leave a reply