شیر افضل مروت کو پی ٹی آئی گروپ سے نکال دیا گیا

0
236
شیر افضل مروت کو پی ٹی آئی گروپ سے نکال دیا گیا

ہاٹ لائن نیوز : پاکستان تحریک انصاف نے اپنے پارٹی راہنما شیر افضل مروت کو سیاسی کمیٹی و واٹس ایپ گروپ سے نکال دیا۔

پی ٹی آئی کے راہنما شیر افضل مروت کو پارٹی رہنماؤں کیخلاف بیان دینا مہنگا پڑ گیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے شیر افضل مروت کے بیانات پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے انہیں سیاسی کمیٹی سے نکال دیا۔

شیر افضل مروت کو سیاسی کمیٹی کے واٹس ایپ گروپ سے بھی نکال دیا گیا ہے جبکہ پارٹی نے انہیں مکمل طور پر سائیڈ لائن کرنیکا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی چیئرمین عمران خان غیر ضروری بیانات اور رویے کی وجہ سے شیر افضل مروت سے ناراض ہیں اور انہوں نے کل اور آج اڈیالہ جیل میں ان سے ملاقات سے انکار کر دیا۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پارٹی راہنماؤں نے بانی پاکستان تحریک انصاف کو شیر افضل مروت کوسیاسی کمیٹی اور کور کمیٹی سے ہٹانیکی تجویز دی ہے۔

Leave a reply