شیر افضل مروت کا معاملہ مزید الجھ گیا

0
222
شیر افضل مروت کا معاملہ مزید الجھ گیا

ہاٹ لائن نیوز : پی ٹی آئی کے سابق سینئر نائب صدر شیر افضل مروت کی پارٹی رکنیت کی منسوخی کا معاملہ الجھ گیا ہے۔ پارٹی رکنیت کی منسوخی کے حوالے سے کور کمیٹی کے ارکان اور چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کیجانب سے متضاد بیانات سامنے آئے ہیں۔

پی ٹی آئی کی کور کمیٹی نے شیرافضل مروت کی پارٹی رکنیت منسوخی کے نوٹیفکیشن کو درست قرار دے دیا جب کہ چیئرمین بیرسٹر گوہر نے رکنیت منسوخی کے نوٹیفکیشن کو جعلی قرار دے دیا۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ وہ ایسے کسی فیصلے سے واقف نہیں ہیں اور نہ ہی کوئی منظوری دی ہے۔

دوسری جانب کور کمیٹی کے اراکین بھی اس بات پر بضد ہیں کہ یہ فیصلہ اجلاس میں کیا گیاہے۔ پی ٹی آئی کےایڈیشنل جنرل سیکرٹری فردوس شمیم نقوی نےنوٹی فکیشن جاری کرتے ہوئے کہاہےکہ پی ٹی آئی نے سنگین خلاف ورزیوں کی بنیادپرشیر افضل مروت کی پارٹی کی بنیادی رکنیت منسوخ کر دی ہے۔

Leave a reply