شیرافضل کو نکالنا پارٹی کا اندرونی معاملہ ہے، سلمان اکرم راجہ

پی ٹی آئی کے جنرل سکریٹری سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ شیر افضل مروت کی پارٹی رکنیت ختم ہونےمیں میری کوئی شمولیت نہیں ہے ، یہ پارٹی کااپنااندرونی فیصلہ ہے۔
سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ وہ اس معاملے کے بارے میں بات نہیں کرنا چاہتے ہیں ، کیونکہ پارٹی کے بانی نے نظم و ضبط برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی سے کسی کو بھی بے دخل کرنے یا برقرار رکھنے کے فیصلے کا انحصار پارٹی کے بانی کی صوابدید پر ہے۔









