شیخ رشید نے عمرہ کے لیے سعودی عرب جانے کی درخواست دائر کر دی

0
25
شیخ رشید نے عمرہ کے لیے سعودی عرب جانے کی درخواست دائر کر دی

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ، شیخ رشید احمد، نے عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب جانے کی درخواست عدالت میں جمع کروا دی ہے۔
شیخ رشید کے وکیل، سردار شہباز ایڈووکیٹ، نے یہ درخواست انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں دائر کی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ شیخ رشید ہمیشہ اپنے مقدمات میں عدالت میں پیش ہوتے ہیں اور کبھی بھی ضمانت کا غلط استعمال نہیں کیا۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ مقصد صرف عمرہ ادا کرنا اور مسجد الحرام و مسجد نبوی کی زیارت کرنا ہے، اور مقررہ مدت میں وطن واپس آنے کی یقین دہانی بھی کرائی گئی ہے۔
درخواست گزار نے عدالت سے انسانی اور مذہبی بنیادوں پر عمرہ کے لیے اجازت دینے کی استدعا کی ہے۔

Leave a reply