شیخ حسینہ کے لاڈلوں کی تلاش جاری

ہاٹ لائن نیوز : گزشتہ روز شیخ حسینہ کے وزارت عظمیٰ سے استعفیٰ دے کر بھارت جانے کے بعد اب وہ سرکاری افسران اور ان کے ماتحت جو عوامی لیگ کے 15 سالہ دور حکومت میں شیخ حسینہ کے قریب تھے اور خود مزے کرتے تھے وہ خوف میں آ گئے ہیں۔
ٹائمز آف انڈیا کیمطابق بنگلہ دیش کے طول و عرض میں شیخ حسینہ کے لاڈلوں کی تلاش جاری ہے۔
ہزاروں سینئر اور جونیئر سرکاری افسران اپنے گھر چھوڑ چکے ہیں۔ یہ لوگ اپنی شناخت بھی چھپا رہے ہیں۔ ان میں سے بیشتر نے بھارت جانے کا فیصلہ کر لیا ہے لیکن مسئلہ یہ ہے کہ بھارت نے بنگلہ دیش کے ساتھ سرحد پر تمام داخلی راستے بند کر دیے ہیں۔ کئی سرکاری اہلکاروں نے ڈھاکہ میں بھارتی ہائی کمیشن سے رابطہ کیا۔








