شہید ہونے والے شبیر بلوچ کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

0
175
شہید ہونے والے شبیر بلوچ کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

ہاٹ لائن نیوز : گوادر میں شرپسندوں کے حملے میں شہید ہونے والے پاک فوج کے سپاہی شبیر بلوچ کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق شہید سپاہی شبیر بلوچ کی نماز جنازہ گوادر میں ادا کردی گئی، سپاہی شبیر بلوچ کی عمر 30 سال تھی اور وہ ضلع نصیرآباد کا رہائشی تھا۔

سپاہی شبیر بلوچ کی نماز جنازہ میں وزیر داخلہ بلوچستان میرضیاء اللہ لانگو، پاک فوج کے افسران، جوانوں، سرکاری ملازمین اور سماجی شخصیات نےشرکت کی۔

Leave a reply