شہزادہ عبداللہ بن فہد کی نمازِ جنازہ ریاض میں ادا

سعودی شاہی خاندان کے رکن شہزادہ عبداللہ بن فہد بن عبداللہ بن عبدالعزیز بن مساعد بن جلوی آلِ سعود بیرونِ ملک انتقال کر گئے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ایوانِ شاہی نے ان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے مرحوم کے لیے دعاے مغفرت اور بلند درجات کی دعا کی ہے۔
شہزادہ عبداللہ کی نمازِ جنازہ منگل کے روز ریاض میں واقع جامع مسجد امام ترکی بن عبداللہ میں عصر کی نماز کے بعد ادا کی گئی، جس کی امامت ریاض ریجن کے گورنر نے کی۔
ایوانِ شاہی اور سعودی عوام نے مرحوم کے خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔








