شہری کے سینے سے 8 سال بعد چاقو نکال لیا گیا

شہری کے سینے سے 8 سال بعد چاقو نکال لیا گیا
44 سالہ تنزانیہ کا شہری سینے میں دائیں جانب سے پیپ خارج ہونے پر ہسپتال داخل ہوا تو ڈاکٹروں نے ایکسرے کیا تو سینے میں ایک بڑا چاقو موجود تھا، جو اس کے دائیں کندھے کی ہڈی میں داخل ہوا تھا لیکن چاقو نے کسی اہم عضو کو نہیں چھیڑا تھا، مریض نے بتایا کہ 8 سال قبل ایک جھگڑے میں اسے چوٹیں آئیں۔
تب زخموں کا ابتدائی علاج ہوا کیونکہ کوئی شدید تکلیف نہ تھی، اس لیے ایکسرے نہیں کروایا گیا تھا، آپریشن کے ذریعے سے چاقو کو احتیاط سے باہر نکال لیا گیا اور چاقو نکالنے کے بعد مردہ بافتوں اور پیپ کی صفائی بھی کر دی گئی ہے۔









