
ہاٹ لائن نیوز : پشاورمیں ایک شہری نےبینک حکام کاروپ دھارکر مبینہ طورپرساڑھے پانچ کروڑروپےکی جعلی کرنسی بینک میں جمع کروادی۔
ایف آئی اے لاہور نے پشاور کے رہائشی ہارون کو لاہور سے گرفتار کر لیا۔ ذرائع کے مطابق ملزم ہارون نے 27 اپریل کو پشاور کے نجی بینک میں 582 ملین جمع کرائے تھے۔
ملزم نے 29 اپریل کو لاہور سے 50 لاکھ روپے کیش کیے، ملزم ہارون نے مزید 2 کروڑ روپے کیش کرنے کا ڈرافٹ تیار کیا۔بعد ازاں پشاور بینک کی اطلاع پر لاہور کے سندرداس روڈ پر واقع بینک کے برانچ منیجر نے ملزم ہارون کو گرفتار کرلیا۔
بینک حکام کیمطابق پشاور میں جمع کرائی گئی رقم جعلی تھی، ملزم پرانا صارف تھا، اسلیے موقع پر کرنسی نوٹ چیک نہیں کیے گئے۔









