شہریوں کو غیر قانونی طور پریورپ بھیجنےوالا ایجنٹ گرفتار

0
168
شہریوں کو غیر قانونی طور پریورپ بھیجنےوالا ایجنٹ گرفتار

ہاٹ لائن نیوز : ہری پور میں ایف آئی اے نے کارروائی کے دوران غیر ملکیوں کو غیر قانونی طور پر ملک سے باہر بھیجنے میں ملوث ایجنٹ کو گرفتار کر لیا۔

ذرائع کیمطابق ملزم کاتعلق افغانستان سےہے، ملزم سمندری راستے سے شہریوں کوغیرقانونی طورپریورپ اوردیگر ممالک بھجوانے میں ملوث ہے، ملزم سے اہم شواہدبھی برآمدہوئے ہیں۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق ہری پور کے علاقے کھلا بٹ میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران انسانی سمگلنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

ملزم افسر خان انسانی سمگلنگ کے بدنام زمانہ ایجنٹ قاری جان محمد کا بھائی ہے جو کہ ملزم شہریوں کو غیر قانونی طور پر لیبہ سے سمندر کے راستے یورپ بھجوانے میں ملوث ہے۔

Leave a reply