شہرکوپانی فراہم کرنےوالی پائپ لائن سےخاتون کی لاش برآمد

ہاٹ لائن نیوز : 21 دن قبل شاہ لطیف ٹاؤن کراچی سےخاتون لاپتہ ہوئی تھی۔ ریسکیو اہلکاروں نے لاش کوشہرکو پانی فراہم کرنیوالی پائپ لائن سےبرآمد کیا۔
پولیس کے مطابق ، متوفی شازیہ پروین کا تعلق گھرو سے تھا اور 3 فروری کو اپنے والدین کے گھرآئی تھی ، وہ اپنی بیٹی کی شادی کی تیاری میں مصروف تھی اور جہیز خریدنےکیلئے باہرگئی تھی لیکن واپس نہیں آئی۔
اسکے شوہر عزیز شاہ نے اس خاتون کے لاپتہ ہونے کا معاملہ درج کروایاتھا۔ پولیس نے اس معاملے میں مقتولہ کےدیور کو گرفتارکیاہے اور تحقیقات جاری ہے۔








