شہد کی مکھیوں نے انسانوں اور ہاتھیوں کے درمیان جھگڑا ختم کرادیا

ہاٹ لائن نیوز : کینیا میں شہد کی مکھیوں نے ہاتھیوں اور انسانوں کے درمیان مہینوں سے جاری جنگ کو روک دیا ہے۔
غیر ملکی رپورٹ کیمطابق کینیا سے تعلق رکھنے والی خاتون کسان چیریٹی موانگوم کا کہنا ہے کہ وہ لوگ ہاتھیوں کو سخت ناپسند کرتے تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ جب سے ہمارے اردگرد بہت سی مکھیاں گونجنے لگیں، ہمارے دلوں میں ہاتھیوں کے لیے نفرت کم ہوتی گئی۔
میڈیا رپورٹ کیمطابق 58 سالہ کسان کا کہنا تھا کہ اسے آج بھی یاد ہے کہ کس طرح قریبی تاساو نیشنل پارک کے ہاتھی اکثر اس کی فصلوں کو تباہ کر دیتے تھے، جس سے ہماری مہینوں کی محنت ضائع ہو جاتی تھی۔
ایک اور مقامی کسان نے بتایا کہ شہد کی مکھیوں کی آواز اور بو سن کر ہاتھی بھاگ جاتے ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہاتھیوں کو فصلوں کے قریب آنے سے روکنے کے لیے شہد کی مکھیوں کو زمین سے چند میٹر اوپر تاروں کی باڑ سے جوڑا جاتا ہے۔ جب ہاتھی قریب آتے ہیں تو ڈور ہل جاتی ہے اور ہاتھی شہد کی مکھیوں کی آواز سن کر بھاگ جاتا ہے۔







