شہداکی قربانیوں کوفراموش نہیں کیاجاسکتا‘، وزیراعظم کاخطاب

ہاٹ لائن نیوز : قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس جاری ہے ، وزیراعظم شہباز شریف نےدہشت گردی کیچلاف جنگ میں فوجی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں فوجی قیادت ، خاص طور پر آرمی چیف کاشکریہ اداکیا، اپنے خطاب میں ، وزیر اعظم نے کہا کہ دہشت گردی کا پاکستان کی سرزمین پر کوئی جگہ نہیں ہے ، اور ہم ملک کو دہشت گردی سے آزاد کرکےرہینگے۔
وزیر اعظم نے مزید کہا کہ دہشت گردی ملک کیلئےناسور ہوگئی ہے ، اور پارلیمنٹ کے ذریعہ اسکے خاتمے کے لئے جو حکمت عملی اختیار کی گئی ہے ، ہم اسکے اختتام تک اسکی پیروی کریں گے۔
وزیر اعظم نے یہ واضح کیا کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پوری قوم ایک ہے ، اور ہم ہر معاملے میں اس لعنت کوشکست دینگے۔ شہدا کی قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے ، انہوں نے کہا ، “ہم اپنے شہداکی قربانیوں کوکبھی نہیں بھولینگے۔”









