شہباز گل کے بھائی کو ہر صورت بازیاب کروایا جائے عدالت

0
197
شہباز گل کے بھائی کو ہر صورت بازیاب کروایا جائے عدالت

‏شہباز گل اگر تحریک انصاف چھوڑ دیں تو ان کا بھائی واپس آجائے گا ،، شہباز گل کے بھائی کے وکیل کے بیان کو لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امجد رفیق نے حکم نامہ کا حصہ بنادیا

‏لاہور ہائیکورٹ نے شہباز گل کے بھائی کی بازیابی کے لیے ہر مکن اقدامات کرنے کاحکم دیتے ہوئے ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم کو 4جولائی کو طلب کرلیا

‏عدالت نے موبائل فون کمپنیوں کو تین دن میں جیو فینسنگ کا ریکارڈ مہیا کرنے کی ہدایت کردی

‏جسٹس امجد رفیق نے شہباز گل کے بھائی کی بازیابی کی درخواست کا تحریری حکم جاری کردیا

Leave a reply