
ہاٹ لائن نیوز : وزیراعظم شہباز شریف کو دورہ امریکہ کے دوران اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے بعد بعض اہم مصروفیات ترک کرنا پڑی ہیں۔ شہباز شریف کو امریکی میڈیا کے ساتھ طے شدہ انٹرویو اور پاکستانی کمیونٹی سے ملاقات منسوخ کرنا پڑی۔
میڈیا رپورٹس میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ پاکستانی کمیونٹی کے منتخب افراد سے ملاقات کی منظوری نہیں دی گئی جس کی وجہ سے ملاقات ممکن نہیں ہو سکی۔ جنرل اسمبلی سے خطاب کے بعد وزیراعظم ہوٹل پہنچے اور فوراً روانہ ہوگئے، ان کے ساتھ سفر کرنے والے افراد کا سامان پہلے ہی ایئرپورٹ لے جایا گیا تھا۔









