شہبازشریف خود کو ایوزیشن لیڈر مان گئے ہیں ؛ ڈاکٹر یاسمین راشد

0
268
شہبازشریف خود کو ایوزیشن لیڈر مان گئے ہیں ؛ ڈاکٹر یاسمین راشد

ہاٹ لائن نیوز : انسداد دہشت گردی عدالت میں ڈاکٹر یاسمین راشد نے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہبازشریف کو مبارک ہو وہ خود ہی اسمبلی میں مان گئے انہیں اپوزیش لیڈر چن لیا گیا ,شہباز شریف کی زبان نہیں پھسلی انکے منہ سے حقیقت بیان ہوئی ہے ۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہاکہ عوام نے 8 فروری کو گھروں سے نکل کر بتایا ہے تہاڈی گل مک گئی ہے,ہماری خواتین کی مخصوص نشستیں مانگنے والوں مرد بنو , آپکی ایس اوچھی حرکتیں دیکھ کر دل سے نکلتا ہے کوئی شرم ہوتی ہے حیا ہوتی ہے ,ووٹ کو عزت دو کے نعرے لگانے والے آج بڑی سرکار کے ٹکڑے پر حکومت بنا رہے ہیں ۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے مزید کہا کہ یہ لنگڑی لولی حکومت جس کی بنیاد عوام کی مرضی کے خلاف ہے یہ کیا خاک چلے گی ,پاکستانی قوم جاگ چکی ہے اسکی صبر کو مت آزمائیں ، صحت کارڈ کے حوالے سے مریم نواز شریف نے جھوٹ بولا ہیں,صحت کارڈ پی ٹی آئی کا ایک کامیاب منصوبہ تھا,انشورنس کمپنیوں کے ذریعے ہسپتالوں کو ادائیگی ہورہی ہیں, میرے دور میں سرکاری یسپتالوں نےدس ارب روپے آمدن حاصل کی۔

Leave a reply