
ہاٹ لائن نیوز : چند روز قبل شگفتہ اعجاز نے اپنے یوٹیوب چینل پر اپنی شادی کی سالگرہ کی تقریبات کا ایک ولوگ شیئر کیا تھا، جو انہوں نے اپنے شوہر کے ساتھ ہسپتال میں منائی ، شگفہ اعجاز نے اپنے شوہر کی بگڑتی ہوئی صحت کے بارے میں بھی تفصیلات بتائیں۔
سالگرہ منانے کے ویڈیو کلپس نے سوشل میڈیا صارفین کی ایک بڑی تعداد کو ناراض کیا ہے، جو شوہر کے ڈیجیٹل میڈیا پلیٹ فارم اور سوشل میڈیا پر ویڈیوز پوسٹ کرنے سے خوش نہیں ہیں۔ ان کے شوہر یحییٰ کے ویڈیو کلپس کو عوامی ردعمل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، کیونکہ مداحوں کا خیال ہے کہ انہیں ایسی حالت میں اپنے شوہر کی ویڈیوز اور تصاویر پوسٹ نہیں کرنی چاہیے۔
مداحوں نے ان کےاہل خانہ سے درخواست کی کہ وہ ان کے ساتھ وقت گزاریں اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کریں۔ بہت سے لوگوں نے اداکارہ کوشوہر کی سنگین بیماری کو عام کرنے پر ان کی مذمت کی ہے۔ ایک صارف کا کہنا ہے کہ اگر اس نے اس موقع کی ویڈیو بنائی بھی ہوتی تو اسے شیئر نہیں کرنا چاہیے تھا۔









