شوہر نے بیچ سڑک بیوی کاگلا کاٹ ڈالا

ہندوستان میں ، ایک ظالم شوہر نےاپنی بیوی پرشک ہونیکی صورت میں سڑک پراسکاگلا کاٹ دیا۔
ہندوستانی میڈیا کے مطابق ، یہ واقعہ جمعہ کی رات بنگلور شہر میں ایک سڑک پر پیش آیا ، جہاں 43 سالہ شوہر کرشنانے 35 سالہ بیوی شارداکو بے دردی سے ہلاک کیا۔
میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ کرشنا ضلع چکبل پور کے علاقے باگے پالی کا رہائشی ہے ، جو ایک مزدورہے جبکہ شارڈا گھریلو ملازم تھا۔
میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ شارڈا رات کے وقت اپنے کام سے لوٹ رہی تھی کہ اس کا شوہر راستے میں انتظار کر رہا تھا ،شارڈا کے آتے ہی کرشنا نے چاقو سے اس کاگلاکاٹ ڈالا۔








