شوہر نےبیوی بچوں کو قتل کر کے خودکوگولی مار دی

0
316
شوہر نےبیوی بچوں کو قتل کر کے خودکوگولی مار دی

 

ہاٹ لائن نیوز : ترکی کے شہر استنبول میں اوزگور نعمان نامی نوجوان نے اپنی بیوی اور پھر اپنے تین بچوں کو گولی مار کر خود کو گولی مار لی تاہم وہ بچ گیا۔

ترک میڈیا کے مطابق بدقسمت خاندان استنبول میں ایک اپارٹمنٹ کی تیسری منزل پر رہائش پذیر تھا۔ فائرنگ کی آواز سن کر پڑوسیوں نے پولیس کو فون کیا۔ جب پولیس پہنچی تو 4 افراد شدید زخمی تھے۔

پولیس نے تمام زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا جہاں ماں اور تین بچے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے جبکہ بچوں کے والد جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ بیوی سے جھگڑے کے بعد اس نے سب کو قتل کردیا وہ بچ گیا ہے ۔

Leave a reply