شوہرنورا فتحی کی طرح نظر آنےکی خواہش کرتاہے،بیوی تھانےپہنچ گئی

0
101
شوہرنورا فتحی کی طرح نظر آنےکی خواہش کرتاہے،بیوی تھانےپہنچ گئی

‘شوہر نورا فتحی کی طرح نظر آنے کی خواہش کرتا ہے’ ،خاتون شکایت کے ساتھ پولیس اسٹیشن پہنچ گئی۔

ہندوستانی ریاست اتر پردیش میں ، ایک بیوی اپنے شوہر کی شکایت لیکر پولیس اسٹیشن پہنچی۔

ہندوستانی میڈیا رپورٹس کے مطابق ، مراد نگر سے تعلق رکھنیوالی 26 سالہ خاتون نے پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی ہے کہ اسکا شوہر دن میں 3،3 گھنٹے ورزش کراتا ہے تاکہ وہ نورا فتحی کی طرح دلکش نظر آئے۔

پولیس کو ایک بیان میں ، اس خاتون نے کہا کہ میرا شوہر جسمانی تعلیم کا استادہے اور مجھے ایک سخت محنت کراتا ہے ، میرا شوہر نورا فتحیی کابہت بڑی پرستار ہیں اور چاہتا ہے کہ میں اسکی طرح نظر آؤں۔

خاتون کے مطابق اگروہ ورزش نہ کرےتوشوہرکھانانہیں دیتااورگھنٹوں بھوکارکھتاہے۔سسرالی بھی جہیزکےلیےتشدد کانشانہ بناتے ہیں ۔

ہندوستانی میڈیا رپورٹس کے مطابق ، پولیس نے شوہر سمیت سسرالیوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کیا ہے ، لیکن کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ہے۔

Leave a reply