شوکت یوسفزئی اپنی ہی پارٹی قیادت کےخلاف پھٹ پڑے

0
169
شوکت یوسفزئی اپنی ہی پارٹی قیادت کےخلاف پھٹ پڑے

ہاٹ لائن نیوز : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شوکت یوسفزئی اپنی ہی پارٹی قیادت کیخلاف پھٹ پڑے، انکا کہنا تھا کہ حکومت نے پی ٹی آئی کے احتجاج سے پورا ملک بند کردیا، اتنا دباؤ تھا، سنگجانی کا فیصلہ ہوا تو ڈی چوک جانے کا فیصلہ کس نے کیا؟بیرسٹر گوہر، سلمان اکرم راجہ کا بھی اتنے بڑے احتجاج کا کوئی منصوبہ نہیں تھا۔

پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا کہ اسلام آباد میں بڑی قیادت نظر نہیں آئی، بدقسمتی ہے کہ چند لیڈروں کے علاوہ کوئی اور نظر نہیں آیا، اتنے بڑے پروگرام کیلیے کوئی پلاننگ نہیں کی گئی۔

شوکت یوسفزئی نے کہا کہ سیاسی لوگوں کو آگے آنا چاہیے تھا، مذاکرات پر بھی توجہ نہیں دی گئی، ہمیں ڈی چوک جانے کی کیا ضرورت تھی؟ ہم لاہور یا کسی اور جگہ بیٹھ سکتے تھے، احتجاج ختم کرنا ہے۔ بیان کسنےاورکس کے کہنے پر دیا گیا؟پارٹی کیساتھ کھلواڑ کیا گیا جس پر میں خاموش نہیں رہوں گا۔

Leave a reply