شوبز انڈسٹری پر 2024 ء بھاری رہا

0
154
شوبز انڈسٹری پر 2024 ء بھاری رہا

ہاٹ لائن نیوز : سال 2024 شوبز انڈسٹری پر بھاری رہا۔ اس سال کئی تجربہ کار پاکستانی اداکار انتقال کر گئے۔

نیا سال اپنے ساتھ نئی تقریبات، نئی رونقیں لے کر آئیگا، لیکن ان رونقوں میں کمی کا احساس ہمیں ستائے گا، یہ احساس ان فنکاروں کی یاد رہے گا جو نئے سال کا سورج نہیں دیکھ سکے۔

معروف اداکار و گلوکار طلعت حسین 26 مئی 2024 کو تراسی سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ معروف کامیڈین سردار کمال اسی سال 52 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

معروف شیف ناہید انصاری چھاتی کے کینسر سے لڑنے کے بعد جولائی میں انتقال کر گئیں۔ معروف اداکار مظہر علی 8 اکتوبر کو 70 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

گلوکارہ اور موسیقار ہانیہ اسلم 11 اگست کو دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئیں۔ 80 سے زائد فلموں کے خالق الطاف حسین 16 ستمبر کو لاہور میں انتقال کر گئے۔

اداکار اور کامیڈین عابد کشمیری 11 اکتوبر کو 74 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔موسیقار اور طبلہ بجانے والے استاد طافو 26 اکتوبر کو لاہور میں انتقال کر گئے۔

Leave a reply