شندور پولو فیسٹیول کا آغاز

شندور پولو فیسٹیول کا آغاز
گلگت بلتستان، پاک فوج، کے۔پی۔کے اور فرنٹیئر کور کے تعاون سے شندور پولو فیسٹیول کا آغاز ہو گیا ہے، یہ ایونٹ بیس سے بائیس جون تک جاری رہے گا، پولو فیسٹیول کی افتتاحی تقریب میں پاکستان اور بیرونِ ملک سے ہزاروں سیاحوں نے شرکت کی، پاک فوج کے کمانڈوز نے پیراشوٹ جمپ سے میدان میں اتر کر خوب داد سمیٹی، پیراگلائیڈرز نے بھی شاندار مظاہرہ پیش کیا، پولو فیسٹیول کے پہلے دن غذر اور چترال کی ٹیموں کے مابین پہلا میچ کھیلا گیا، جس میں غذر کو چترال کے ہاتھوں شکست ہوئی، شندور میلہ صرف کھیلوں کا مظہر نہیں بلکہ یہ فیسٹیول سیاحت، ثقافت اور قومی یکجہتی کی علامت ہے۔








