شفقت خان کی بطورترجمان دفترخارجہ تعیناتی کااعلان جلدمتوقع

ہاٹ لائن نیوز : سینئر سفارتکار شفقت خان کو دفتر خارجہ کا نیا ترجمان بنائے جانے کا امکان ہے۔
دفتر خارجہ کے ذرائع نے بتایا کہ شفقت علی خان کو ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ برائے یورپ تعینات کر دیا گیا ہے اور ان کی بطور ترجمان دفتر خارجہ تقرری کا اعلان جلد متوقع ہے۔
شفقت علی خان روس میں پاکستان کے سفیر رہ چکے ہیں اور پولینڈ میں بھی پاکستان کے سفیر رہ چکے ہیں۔ یاد رہے کہ اس وقت ممتاز زہرہ بلوچ ترجمان دفتر خارجہ کے فرائض سرانجام دے رہی ہیں۔









