
ہاٹ لائن نیوز : خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں پولیس اسٹیشن پر حملہ ہوا ہے جس میں اہلکاروں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
وسطی کرم میں شرپسندوں کا حملہ ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق حملہ وسطی کرم کے سرپاخ تھانے پر کیا گیا ہے۔ حملے میں 1 پولیس اہلکار شہید جب کہ 5 اہلکار زخمی ہوئے۔ زخمیوں کا مقامی ہسپتال میں علاج کیا جا رہا ہے۔