شرپسندوں کا اپنی کوتاہیوں کو چھپانےکےلیے جھوٹا پروپیگنڈا تیار

0
151
شرپسندوں کا اپنی کوتاہیوں کو چھپانےکےلیے جھوٹا پروپیگنڈا تیار

ہاٹ لائن نیوز : سیکیورٹی ذرائع نے اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران مظاہرین کی ہلاکت کی خبروں کو جھوٹ اور من گھڑت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مظاہرین کی ہلاکت کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کیمطابق سوشل میڈیا پر چند افراد کیجانب سے جھوٹا پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے کہ احتجاج کے دوران قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی شیلنگ سے متعدد مظاہرین جاں بحق ہو چکے ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مظاہرین کی ہلاکت کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، یہ ایک بار پھر من گھڑت ہے اور اپنی ناکامیوں اور کوتاہیوں کو چھپانے کیلیے جھوٹا پروپیگنڈا کیاجارہا ہے۔

Leave a reply