شردھا کپور شوٹنگ کے دوران زخمی

0
81
شردھا کپور شوٹنگ کے دوران زخمی

بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہو گئیں۔ ذرائع کے مطابق، اداکارہ کی ایک طویل ڈانس سیکوینس کے دوران ان کے پاؤں کی انگلی میں فریکچر ہو گئی۔

ڈانس کی ریکارڈنگ کے دوران شردھا نے نوواری ساڑھی اور روایتی زیورات پہن رکھے تھے۔ ایک لمحے میں، وزن ایک پاؤں پر زیادہ پڑنے کی وجہ سے توازن بگڑا اور وہ زخمی ہو گئیں۔

ہدایت کار نے فوری طور پر شوٹنگ روک دی، لیکن اداکارہ نے یونٹ سے درخواست کی کہ شوٹنگ جاری رہے۔ ممبئی واپسی کے بعد، شردھا نے مدھ آئی لینڈ کے سیٹ پر کلوز اپ اور جذباتی مناظر کی شوٹنگ بھی مکمل کی۔

بعد ازاں چند گھنٹوں میں درد میں اضافہ ہونے کی وجہ سے یونٹ کو شوٹنگ کو مکمل طور پر روکنا پڑا۔ فلم کے ہدایت کار سے اس بارے میں کوئی تبصرہ موصول نہیں ہو سکا۔

Leave a reply