شدید گرمی: عازمین حج کو ہدایات جاری

0
318
شدید گرمی: عازمین حج کو ہدایات جاری

ہاٹ لائن نیوز : انتظامیہ نے حج سیزن میں شدید گرمی کے پیش نظر عازمین حج کو ہدایات جاری کر دیں۔

ڈائریکٹر جنرل حج پاکستان مشن عبدالوہاب سومرو نے عازمین حج کو سخت گرمی سے نمٹنے کیلیے چند ہدایات جاری کی ہیں۔

ڈی جی حج نے حجاج کرام کو ہدایت کی ہے کہ وہ وافر پانی پی کر ہائیڈریشن برقرار رکھیں، کیفین اور شوگر والے مشروبات کےزیادہ استعمال سےگریزکریں۔

اسکے علاوہ حجاج کرام کو ماسک، چھتری ، چشمہ استعمال کرنے کو کہا گیا ہے۔

Leave a reply