
ہاٹ لائن نیوز : شجاع آباد میں ریتل والی پل کے قریب 6 سالہ بچی پر آوارہ کتوں نےحملہ کردیا ، 6 سالہ عالیہ نامی بچی گھر کے باہر کھیل رہی تھی کہ آوارہ کتوں نے بری طرح بھمبھور ڈالا ۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق آوارہ کتوں کے حملے سے بچی کی گردن شدید متاثر ہو گئی ہے ، بچی کی حالت تشویشناک ہونے پر سول اسپتال منتقل کردیا گیاہے۔








