
لاہور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے گذشتہ سال نو مئی کے جلاو کے مقدمات میں ضمانتوں کے لیے درخواستیں دائر کردی شاہ محمود قریشی نے رانا مدثر عمر ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی گئی درخواستوں میں موقف اختیار کیا ہے کہ
شاہ محمود قریشی پر سیاسی بنیادوں پر مقدمات درج کیے گے ،نو مئی کو شاہ محمود قریشی اہلیہ کے علاج کے سلسلے میں کراچی میں مصروف تھے جبکہ شاہ محمود قریشی کو حقائق کے برعکس گرفتار کیا گیا استدعا ہے کہ عدالت شاہ محمود قریشی کی ضمانتیں منظور کرنے کا حکم دے۔شاہ محمود قریشی پر جناح ہاوس ,عسکری ٹاور,تھانہ شادمان سمیت آٹھ مقدمات جلاو گھیراو کے درج ہیں۔









