شاہ محمود قریشی بری، یاسمین راشد اور دیگر کو 10 سال قید

0
102
شاہ محمود قریشی بری، یاسمین راشد اور دیگر کو 10 سال قید

انسدادِ دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کے واقعات سے متعلق ایک مقدمے کا فیصلہ سنا دیا ہے۔ عدالت نے کلب چوک، جی او آر کے گیٹ پر ہونے والے حملے کے کیس میں پاکستان تحریکِ انصاف کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی کو الزامات سے بری کرنے کا حکم دیا۔

عدالتی فیصلے کے مطابق شاہ محمود قریشی کے خلاف عائد الزامات ثابت نہ ہو سکے، جس کے بعد انہیں مقدمے سے ڈسچارج کر دیا گیا۔

اسی مقدمے میں عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں محمود الرشید، اعجاز چوہدری اور عمر سرفراز چیمہ کو مجرم قرار دیتے ہوئے ہر ایک کو 10، 10 برس قید کی سزا سنائی ہے۔

عدالت کا کہنا تھا کہ سزا پانے والے افراد کے خلاف شواہد کی بنیاد پر جرم ثابت ہوا، جس کے بعد انہیں قید کی سزا دی گئی۔

Leave a reply