
بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان نے اس سال دیوالی کا تہوار روایتی انداز سے ہٹ کر نہایت سادگی سے اپنے اہل خانہ کے ساتھ منایا۔ ہر سال ہونے والی شاندار دیوالی پارٹی اس بار منعقد نہیں کی گئی، جس کی وجہ ان کی رہائش گاہ ‘منّت’ میں جاری تعمیراتی کام بتائی جا رہی ہے۔
شاہ رخ خان نے انسٹاگرام پر اپنی اہلیہ گوری خان کی دیوالی پوجا کی ایک تصویر شیئر کی، جس میں وہ پوجا کرتی نظر آ رہی ہیں۔ تصویر کے ساتھ انہوں نے دل کو چھو لینے والا پیغام بھی دیا:
“ہیپی دیوالی! ماں لکشمی جی آپ سب کو خوشحالی اور خوشیاں عطا فرمائیں۔ سب کے لیے محبت، روشنی اور امن کی دعائیں۔”
دیوالی کے اس خاص موقع پر شاہ رخ خان نے اپنے مداحوں کو روشنی اور محبت کا پیغام دیا، جو سوشل میڈیا پر خوب سراہا جا رہا ہے۔









