
ہاٹ لائن نیوز : بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کو صحت یاب ہونے کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان نے 21 مئی کو نریندر مودی اسٹیڈیم میں اپنی بیٹی اور بیٹے کے ساتھ کولکتہ نائٹ رائیڈرز کا میچ دیکھا، پہلے کوالیفائر میچ کے بعد انہیں ہیٹ اسٹروک اور پانی کی کمی کے باعث احمد آباد کے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔
کنگ خان کی خرابی صحت کی خبر سامنے آتے ہی ان کی اہلیہ گوری خان اور اداکارہ جوہی چاولہ اپنے شوہر جے مہتا کے ہمراہ ان کی عیادت کے لیے اسپتال پہنچ گئیں۔ تاہم کنگ خان کو اب ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے کہ ان کی حالت میں بہتری آئی ہے۔









