شاہراہ قراقرم ایک بار پھر بند

0
244
شاہراہ قراقرم ایک بار پھر بند

ہاٹ لائن نیوز : اپر کوہستان کے علاقے بھاشا کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ کے باعث شاہراہ قراقرم ایک بار پھر بند ہو گئی جس سے گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں اوربڑی تعدادمیں مسافرپھنس گئے۔

اس سے قبل شاہراہ قراقرم پر شدید بارش اور برف باری کے باعث 9 مقامات پر سڑک بلاک ہوگئی تھی جس کے نتیجے میں شاہراہ پر 1055 مسافروں کو لے جانے والی 95 گاڑیاں پھنس گئی تھیں۔

شدید بارش اور برف باری کے بعد شاہراہ قراقرم پر ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے پاک فوج کے جوانوں نے پھنسی تمام گاڑیوں اور مسافروں کو بحفاظت نکال لیا۔

Leave a reply